کمٹہ:27/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ایک تیز رفتار کے ایس آرٹی سی بس مخالف سمت سے بائک کو ٹکرانے کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہونے کا واقعہ 27اکتوبر کی صبح جمعہ کو مرجان قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔
بائک سوار کی شناخت کمٹہ ،الویکوڑی کے مکین سنیل پٹگار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بس کی رفتار کا انداز ہ اسی لگایا جاسکتاہے کہ بس ، بائک کوٹکراتے ہی بائک بس کے اندر چلے گئی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بائک سوار انکولہ سے کمٹہ کی طرف روانہ تھا تو سرکاری بس کمٹہ سے انکولہ کی طرف جارہی تھی۔ زخمی سنیل کو فوری طورپر کمٹہ کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ اس کے چہرے اور جسم پر کئی سارے زخم لگے ہیں۔